لاہور(سی این پی)ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے اب تک شادی ان کی وجہ سے نہیں کی کیونکہ ان کی پہلی ترجیح انہیں تحفظ دینا ہے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر شیخ رشید نے ان سے ایک بار نہیں کئی بار یہ بات کی انہوں نے شادی ان کی وجہ سے نہیں کی۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ شیخ رشید نے انہیں کہا کہ اب چونکہ آپ مل چکی ہیں تو آپ کو تحفظ دینا ضروری ہے۔حریم شاہ نے مزید بتایا کہ شیخ رشید نے ان سے کہا آپ چونکہ پورے پاکستان پر بھاری ہیں اس لیے آپ کا تحفظ میری ترجیحات میں شامل ہے۔شیخ رشید کے بیان سے متعلق حریم شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں شیخ رشید سے شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔حریم شاہ کا اپنی شادی سے متعلق کیے گئے سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ مجھے مردوں سے نفرت ہے لہٰذا شادی کا کوئی ارادہ نہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل میڈیا ٹاک کے دوران بھی حریم شاہ شیخ رشید کو بھائیوں جیسا قرار دے چکی ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف