لاہور(سی این پی ) پی ٹی آئی کے سینئر راہنماء جہانگیرخان ترین نے کہا ہے کہ ہمارا گروپ کسی کمیٹی سے نہیں صرف وزیراعظم عمران خان سے ملے گا۔ اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے وزیراعظم سے میری ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔عمران خان سے دیرینہ تعلق اور ایسا رشتہ ہے جو کمزور نہیں ہونا چاہیے ، میں نے اور عمران خان نے مشترکہ جدوجہد کی ہے، لاہور میں عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ کوئی شیئر ہولڈر میرے خلاف مدعی نہیں سب مجھ سے خوش ہیں ،میرے خلاف مقدمہ فوجداری نہیں ، یہ کیس ایف آئی اے کا نہیں ہے ، یہ ایس ای سی پی اور ایف بی آر کے کیسز ہیں ، عدالت سے انصاف ضرور ملے گا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوا تو (ن)لیگ نے میرے کاروبار کی چھان بین کرکے نوٹس بھیجے لیکن(ن) لیگ نے بھی سول کیس کو فوجداری کیس نہیں بنایا۔، میرا اس معاملے میں کوئی قصور نہیں ہے، یہ کیس ایف آئی کا ہے ہی نہیں، جہانگیر ترین نے کہا کہ حکومتی کمیٹیوں کی خبر ٹی وی پردیکھی لیکن ہم سے کسی نے رابطہ نہیں کیا، میں نے کہا حکومتی کمیٹی سے کوئی بات نہیں کریں گے ، عمران خان سے دیرینہ تعلق اور ایسا رشتہ ہے جو کمزور نہیں ہونا چاہیے ، میں نے اور عمران خان نے مشترکہ جدوجہد کی ہے، میری جانب سے ساتھیوں کو دعوت افطار دی گئی تھی اس سے ایک دن پہلے اسلام آباد سے کچھ لوگوں نے رابطہ کیا اور یقین دہانی کروائی کہ آپ کے گروپ کی چند دنوں میں وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔اس موقع پر جہانگیر ترین کے حامی اور صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب نے یقین دلایا ہے کہ معاملہ جلد حل ہوجائے گا، انہوں نے کہا جہانگیر ترین کی خدمات ہیں ، دوسری جانب ایڈیشنل سیشن جج حامد حسین نے شوگر ملز کے ذریعے منی لانڈرنگ کے 2 مختلف مقدمات میں جہانگیر ترین اور علی ترین کی عبوری ضمانتوں پر سماعت کی، عدالت نے جہانگیر ترین اورعلی ترین کی ضمانت میں 3مئی تک توسیع کردی۔
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری
آزاد کشمیر پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوؤں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے، ، دفتر خارجہ
گھریلو یا کمرشل سولر پینلز لگانے والوں پر ٹیکس عائد کرنے کی تجویز
وزیراعظم ورلڈ اکنامک فورم اجلاس میں شرکت کیلئے 28 اپریل کو سعودی عرب جائینگے
محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
حکمران جماعت ن لیگ اور پی پی کی تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش
ترقی کی راہ میں رخنہ ڈالنے اور توجہ ہٹانے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی، آرمی چیف
بھارت سے تعلقات کیلئے کسی کو ذمہ داری نہیں سونپی گئی، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام، نیشنل ٹرانسمیشن اور ڈسپیچ کمپنی کی تنظیم نو کی منظوری دیدی