لندن(سی این پی) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف ڈاؤننگ سٹریٹ کے رہائشی فلیٹ کی تزئین و آرائش پر آنے والے اخراجات کے معاملے پرتحقیقات شروع کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اپنی منگیتر کیری سیمنڈز کے ہمراہ 11 ڈاؤننگ سٹریٹ پر واقع فلیٹ میں رہائش پذیر ہیں،برطانیہ کے مالیاتی قوانین کے مطابق وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین وآرائش کیلئے سالانہ 30 ہزار پاؤنڈمختص کئے جاتے ہیں، اس سے زائد کے اخراجات وزیراعظم کو اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش پر 2 لاکھ پاؤنڈ خرچ ہوئے ، برطانوی کابینہ کے مطابق یہ اخراجات وزیراعظم نے کئے ، مگر کیسے ادا کئے ، اس کی ابھی تک وضاحت جاری نہیں کی گئی۔بدھ کوبرطانیہ کے الیکٹورل کمیشن نے بورس جانسن کی 11 ڈاؤننگ سٹریٹ پر واقع سرکاری رہائشی فلیٹ کی تزئین و آرائش کے اخراجات کے بارے میں الزامات کی باقاعدہ تحقیقات کرنے کا اعلان کر دیا ۔کمیشن کے مطابق اس بات کی تفتیش کررہے ہیں کہ فلیٹ میں کام کے اخراجات کی ادائیگیاں مناسب طریقے سے ڈیکلیئر کی گئی تھیں یا نہیں، اس کے علاوہ کمیشن نے یہ بھی کہا ہے کہ اس بارے میں مناسب اسباب ہیں کہ شاید ایک جرم یا ایک سے زیادہ جرائم سرزد ہوئے ہوں۔برطانیہ کے ایک اعلیٰ افسر سائمن کا کیس کے تحقیقاتی افسر کے طور پر تقرر کیا گیا ہے ۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت