اسلام آباد(سی این پی) کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو اپیل کردی۔ذرائع کے مطابق کالعدم تحریک لبیک کی جانب سے سیکرٹری داخلہ کو درخواست دی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ تحریک لبیک دہشتگرد تنظیم نہیں بلکہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے۔درخواست میں کہا گیاہےکہ تحریک لبیک پر دہشتگردی کا الزام غلط ہے لہٰذا درخواست پر عمل کرتے ہوئے اس پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ذرائع کا کہنا کالعدم تحریک لبیک کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے کل اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں وزارت داخلہ، وزارت قانون اور پنجاب حکومت کے نمائندے بھی شریک ہوں گے اور اجلاس میں درخواست پر غور کیا جائے گا۔ذرائع کا بتانا ہےکہ کالعدم تحریک لبیک پر پابندی کی تجویز صرف پنجاب حکومت، پنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی کی جانب سے دی گئی تھی۔واضح رہےکہ ملک میں حالیہ احتجاج اور دھرنوں کے بعد حکومت نے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرکے اسے کالعدم قرار دیا تھا۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت