لاہور(سی این پی) شہباز شریف نے این اے 249 کے عوام کا شکریہ اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مفتاح اسماعیل کی جیت اور ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا، پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اللہ تعالی پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے، این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے، تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں نے میدان میں ڈٹ کر جس طرح مقابلہ کیا، ان سب کارکنان اور پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں، جمعیت علماء اسلام (ف) اور اے این پی کی طرف سے حمایت پر ان کے قائدین، کارکنوں، ووٹرز اور سپورٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری
عدالت کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم