حکومت کا گلگت بلتستان کیلئے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان

گلگت بلتستان(سی این پی)حکومت نے گلگت بلتستان کے لیے 370 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔گلگت میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی اس عمر نے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 5 سال میں 370 ارب روپے ترقیاتی کاموں کے لیے خرچ کیے جائیں گے، بجلی کے نظام کے لیے 9 منصوبے اور سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سے خوبصورت علاقہ دنیا میں کوئی نہیں ہے، وزیراعظم کا وژن پسماندہ علاقوں کو ترقی دینا ہے، بلوچستان، اندرون سندھ کے بعد اب یہاں ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔اسد عمر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خالد خورشید جی بی کی ترقی کے لیے سنجیدہ ہیں اور گلگت بلتستان میں سیاحت کے لیے بہت زبردست کام ہورہاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں