برسلز(سی این پی) بیلجئم میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین پر ہلہ بول دیا، جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی جبکہ کئی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ دارالحکومت برسلز میں سیکڑوں افراد نے لاک ڈاؤن کے قواعد و ضوابط کے خلاف پارک میں مظاہرہ کیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے شیل پھینکے اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا وہ یہاں اپنی آزادی کے تحفظ کے لیے آئے ہیں۔بیلجئم کی ایک کروڑ 14 لاکھ آبادی میں سے 9 لاکھ 93 ہزار 434 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں، ملک میں اب تک 24 ہزار 258 افراد وبا کے باعث موت کا شکار ہو چکے ہیں۔ شہریوں کا موقف ہے کہ لاک ڈاون کے دوران معاشی پابندیوں اور روزگار نہ ملنے کے سبب بھوکے مارے جانے کا خدشہ ہے۔
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور