کراچی(سی این پی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ سلیکٹرز کی مدد سے این اے 249 میں جیتنے کا الزام افسوس ناک ہے۔ جہاں نون لیگ جیت جائے وہاں ٹھیک، پیپلزپارٹی جیتے تو ڈیل کا نتیجہ، یہ دہرا معیار نہیں چل سکتا۔وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حد سے زیادہ خود اعتمادی ن لیگ کی شکست کی وجہ بنی، اگرسلیکٹرز کے بغیرفتح ممکن نہیں تو ن لیگ تین ضمنی الیکشن کیسے جیتی؟ پیپلز پارٹی ضمنی الیکشن جیتے تو اسٹیبلشمنٹ کی سرپرستی کے ساتھ جیتنے کا الزام لگا دیا جاتا ہے۔ ن لیگ ڈسکہ، وزیر آباد اور نوشہرہ جیتے تو بیانیے کی فتح قرار دیدیا گیا، یہ دہرا معیار کیوں اپنایا جاتا ہے؟انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سیاسی طور پر بلاول صاحب کا قد سب سے بڑا ہے،ایک پولنگ اسٹیشن کا نمبر بتائیں جہاں دھاندلی ہوئی، اگر عملہ میں نے لگوایا ہوتا تو ہر پولنگ اسٹیشن پر ہمارا مارجن زیادہ ہوتا۔ چاہتا ہوں کہ یہ بحث ختم ہو، این اے 249 میں ایک فیصد بھی دھاندلی نہیں ہوئی۔ سعید غنی کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نے انٹیلی جنس اداروں سے رپورٹ لی ہے کہ پیپلز پارٹی کیسے جیتی ، سب نے یہی جواب دیا کہ آپ کی نالائقی کی وجہ سے جیتی ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت