ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے،فواد چودھری

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ن لیگ کا انتخابی اصلاحات پر مذاکرات سے فرار انتہائی افسوس ناک ہے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یہ کہنا کہ اصلاحات کا عمل پارلیمان کی بجائے الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ظاہر کرتا ہے کہ انھیں نظام کی سمجھ ہے نہ ہی اصلاحات سے کوئی دلچسپی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سازش سے برسراقتدار آنیولی جماعت کیوں اصلاحات کی بات کرے گی۔
قبل ازیں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا تھا کہ انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام سرانجام نہیں پاتے۔ انہوں نے الیکڑونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز بھی مسترد کردی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں