لاہور(سی این پی) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز مسترد کردی، کہتے ہیں کہ الیکٹرونک ووٹنگ کانظام تمام دنیا نے مستردکیا، الیکشن کمیشن ناقابل عمل قرار دے چکاہے۔شہبازشریف کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا حساس کام پوری قوم کی منشا اور اعتماد سے ہوتا ہے، عوام کی امنگوں اور اعتماد کا مظہر پارلیمان ہے جسے تین سال سے تالا لگایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات تمام فریقین کی مشاورت اور اتفاق رائے سے ممکن ہوتی ہیں، ایک فردکی خواہش یا حکم پر ایسے اہم قومی کام سرانجام نہیں پاتے۔دوسری جانب ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن حلقہ این اے 249 کا ریکارڈ فی الفور اپنی تحویل میں لے ، ووٹوں کے تھیلے اپنے قبضے میں لے اور یقینی بنائے کہ یہ تھیلے سیلڈ ہیں۔ الیکشن کمیشن انتخابی ریکارڈ فوری اپنے قبضے میں لے تاکہ اس میں کوئی ردو بدل نہ ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ شک ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے یہ ریکارڈ اپنے قبضے میں نہ لیا تو اس کے ساتھ کوئی گڑ بڑ ہو سکتی ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت