لاہور(سی این پی)احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف دو انکوائریاں بند کرنےکی اجازت دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے چوہدری برادران کےخلاف دو انکوائریاں بند کرنےکی اجازت دے دی ہے، جو انکوائریز بند کرنے کی درخواست منظور کی گئی ہیں ان کا تعلق زائد اثاثہ جات کیس سے تھا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے نیب کی انکوائری بند کرنے کی درخواست پر سماعت کی، نیب نے چوہدری پرویز الہیٰ، چوہدری شجاعت حسین اور مونس الہیٰ سمیت دیگر فیملی ارکان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات انکوائری بند کرنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔درخواست میں نیب لاہور نے موقف اختیار کیا کہ انکوئری میں چوہدری برادران کے خلاف ٹھوس شواہد اور ثبوت نہیں ملے، چوہدری برادران کی فیملی کے اثاثے قانون کے مطابق ہیں اور ان میں کوئی غیر قانونی اقدام نہیں پایا گیا۔نیب نے کہا کہ نیب لاہور کو تحقیقات میں تمام چیزیں قانون کے مطابق ملی ہیں، لہذا عدالت چوہدری برادران کے خلاف نیب لاہور میں جاری انکوائری کو بند کرنے کا حکم دے،عدالت میں نیب لاہور کی جانب سے پراسکیوٹر اسد اللہ نے دلائل دیئے اور انکوائری کو فوری بند کرنے کی منظوری مانگی جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے نیب لاہور کی استدعا منظور کرلی۔یاد رہے کہ نیب لاہور اس سے قبل چوہدری برادران کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں اور بینک نادہندگی کی تحقیقات بھی بند کر چکا ہے۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا