اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں سیاسی اور معاشی صورتحال سمیت کورونا صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق تجاویزپر گفتگو کی گئی ، وزیراعظم نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کوزیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے گا اور عوامی ضروریات کے ترقیاتی منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی، ترقیاتی کاموں سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔اجلاس کو مہنگائی کو روکنے کےلیےبنائی گئی حکمتِ عملی سے بھی آگاہ کیا گیا، کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کارکردگی کی تعریف کی گئی جبکہ وزیراعظم نے حالیہ حکومتی اوروزارتی حکمت عملی پرفواد چوہدری کو سراہا۔دو روز قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت آئندہ بجٹ سےمتعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا تھا ، جس میں آئندہ بجٹ اور ملکی معیشت کے امور پر مشاورت کی گئی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا تھا کہ آئندہ مالی سال کابجٹ ترقیاتی بجٹ ہوگا، آئندہ مالی سال بجٹ میں تمام توجہ شرح نمومیں اضافےپرہوگی، ترقیاتی کاموں کومزیدتیزکرکےنئےمنصوبوں کا اجرا کیاجائےگا۔وزیراعظم عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کےساتھ مہنگائی کی شرح کو روکنے پر خصوصی توجہ دی جائے اور عوام کی ضروریات کو مدنظر رکھتےہوئےترقیاتی منصوبوں کو حتمی شکل دی جائے۔
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم