اسلام آباد(سی این پی) الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کی درخواست منظور کرتے ہوئے این اے 249 کراچی میں دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ تمام امیدوار 6 مئی کو صبح 9 بجے آر او آفس پہنچیں۔ ن لیگ کے مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے سماعت کی۔ مسلم لیگ نون نے بغیر دستخط شدہ فارم 45 کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرائیں۔وکیل ن لیگ نے موقف اپنایا کہ دوبارہ پولنگ کیلئے الگ درخواست دائر کریں گے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی ہمارا پہلا مطالبہ ہے، مطمئن نہ ہوئے تو دوبارہ گنتی سے آگے بھی مطالبہ کرسکتے ہیں، حتمی نتائج سے پہلے الیکشن کمیشن دوبارہ گنتی کا حکم دے سکتا ہے، تصدیق شدہ فارم 45 اور 46 نہ ہونے سے الیکشن مشکوک ہوگیا۔ 167 سٹیشنز کے فارم 45 پر دستخط نہیں، پولنگ ایجنٹس کو فارم 46 بھی نہیں ملے۔
پیپلزپارٹی کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ن لیگ نے فارم 45 پر اعتراض رات ڈھائی بجے ہارنے کے بعد کیا، ٹھوس وجوہات نہ ہونے پر الیکشن کمیشن بھی دوبارہ گنتی کا حکم نہیں دے سکتا، ریٹرننگ افسر نے قرار دیا کہ ن لیگ کی درخواست غیر مناسب ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت