یو اے ای(سی این پی)ابوظہبی میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران تقریباً تین ہزار 850 اراضی،عمارتیں اور یونٹ ڈیلز کی گئیں جن کی مالیت 11.5 ملین درہم ہے۔عرب نیوز میں شائع ہونے والے محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق ان ڈیلز میں رئیل سٹیٹ ٹرانزیکشنز شامل ہیں جو پانچ ملین درہم تک پہنچ گئیں جبکہ مارگیج 6.5 بلین درہم کی حد کو عبور کر گئیں۔سب سے زیادہ سیلز ویلیو ال ریم جزیرے سے 1.6 بلین درہم تھیں اس کے بعد ابو ظہبی جزیرے (907 ملین درہم) اور یاس جزیرہ (446 ملین درہم) تھیں۔ سعدیات جزیرہ،خلیفہ شہر اور الرہ بیچ میں بھی لین دین میں اضافہ ہوا تھا۔میڈیا نے بتایا کہ زمین کی فروخت مجموعی لین دین کا 66 فیصد تھا۔ سرکاری ایجنسی کے مطابق اونچے مارگیج کے لین دین سے ابوظہبی کی رئیل سٹیٹ مارکیٹ میں بینکوں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔محکمہ رئیل سٹیٹ سیکٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ادیب الا عفیقی نے کہا کہ پوری طرح پراعتماد ہیں کہ ہمارا طویل المیعاد نقطہ نظر ابوظہبی کی کامیابی حکمت عملی میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے کہا کہ رئیل سٹیٹ سیکٹر نے گذشتہ سال کورونا کی عالمی وبا کے ذریعے عائد معاشی، صحت اور معاشرتی چیلنجوں پر قابو پانے کے بارے میں ایک بہترین عالمی مثال قائم کی ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر