لندن(سی این پی)جی سیون میٹنگ کیلئےگئے بھارتی وفدکے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جس کے بعد دونوں ارکان نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ترقی يافتہ جی سيون ممالک کے وزرائے خارجہ کا لندن میں اجلاس جاری ہے، اجلاس کا دو سال بعد انعقاد کیا گیا ہے تاہم ناخوشگوار واقعہ اس وقت رونما ہوا جب جی سیون میٹنگ کیلئےگئے بھارتی وفدکے دو ارکان کا کرونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق کرونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد دونوں ارکان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں جبکہ جی سیون وزرائے خارجہ کا اجلاس شیڈول کے مطابق جاری ہے،اس اہم ترین اجلاس میں برطانیہ کے سابق وزیراعظم گورڈن براؤن اور عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیدروس بھی موجود ہیں۔آج اس اجلاس کا دوسرا دن ہے اور شرکاء کئی اہم عالمی امور پر تبادلہ خيال جاری رکھے ہوئے ہيں جن میں کرونا کے خلاف کوششوں کا معاملہ سر فہرست ہے، برطانیہ ،امريکہ، کينيڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی اور جاپان کے وزرائے خارجہ آج ميانمار کی صورتحال پر گفتگو کرینگے، اجلاس میں ليبيا اور شام کی جنگ کے علاوہ چين اور روس سے لاحق مسائل بھی ایجنڈے میں شامل کئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ جی سیون ممالک میں امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، اٹلی ، کینیڈا اور جاپان ہیں، انڈیا مستقل رکن نہیں ہے مگر اس کے ایک وفد کو وزرائے خارجہ اجلاس میں مدعو کیا گیا تھا۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت