لاہور(سی این پی)مسلم لیگ ن کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ خوشاب کے عوام نے بھی آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا۔شہباز شریف نے پی پی 84 خوشاب میں فتح پر لیگی امیدوار معظم شیر کلو کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے دور میں جو خدمت کی عوام اس کا اعتراف کر رہے ہیں۔صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نوشہرہ، ڈسکہ، وزیرآباد اور اب خوشاب نے ن لیگ پر اعتماد کی مہر لگائی۔انہوں نے مزید کہا کہ اہل خوشاب نے مسلم لیگ ن کے ترقی کے ایجنڈے کی حمایت کی، یہ ووٹ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان اور پنجاب کی ترقی کا ووٹ ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پی پی 84 خوشاب میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کے امیدوار ملک معظم شیر کلو نے 73081 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور
9مئی مقدمات، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت دیگر کی ضمانتیں کنفرم
ملک میں ہتک عزت کے نئے قانون کی اشد ضرورت ہے،عظمیٰ بخاری
عدالت کا لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے سنجیدہ اقدامات کرنے کا حکم