کراچی(سی این پی)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف ڈیل پر ہماری بات مان لیتےتومعیشت یوں تباہ نہ ہوتی، ڈیل میں اپنی غلطی تسلیم کرنا کافی نہیں، قوم سے معافی مانگیں۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملک میں ہونےوالی مہنگائی کی وجہ عمران خان کےغلط فیصلے ہیں، وہ کسی اور کو قربانی کا بکرا بنا کر خود نہیں بچ سکتے۔ عمران خان کے پاس ایک اہل حکمران والی سمجھ بوجھ بالکل نہیں، پہلے انہوں نےآئی ایم ایف معاہدے سے گریز کا دفاع کیا، پھر تاخیر سے معاہدہ کر کےغلط ڈیل کا دفاع کیا، بعد میں اس سے بھی پی ٹی آئی نے یوٹرن لے لیا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان غلطیاں کرتےہیں، غلطیوں کا اعتراف کرتے ہیں ، پھر یہ وہی غلطیاں دہراتے ہیں۔ یہ ملک ہے کوئی کلاس روم نہیں۔ عمران خان کے آئی ایم ایف کی ہدایت پر مزید ٹیکس کے ہتھکنڈے کو ناکام بنائیں گے۔ وزیراعظم نے آئی ایم ایف کے کہنے پر بجلی، گیس اور پیٹرول مہنگا کیا۔ آئی ایم ایف کےتنخواہ دارملازموں کوعوام کےفیصلے نہیں کرنے دیں گے۔
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت
آزاد کشمیر میں معمولات زندگی بحال، بعض اضلاع میں انٹرنیٹ تاحال بند
توشہ خانہ تحائف قوانین میں ترامیم منظور