کراچی(سی این پی) کراچی میں این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا پیپلز پارٹی کے علاوہ تمام جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا۔ ڈی آر او آفس میں شور شرابہ ہوا، مطالبات پورے نہ ہونے پر امیدوار اٹھ کر چلے گئے۔ سائٹ ایریا ڈی آر او آفس میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری کالج کے اندر اور باہر تعینات ہے۔ 29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے۔ مفتاح اسماعیل نے 15 ہزار 473 ووٹ لئے تھے۔ مسلم لیگ نون اور پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نتائج کو مسترد کر دیا تھا۔ دوبارہ گنتی کی درخواست ن لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل نے دی تھی۔لیگی رہنما مفتاح اسماعیل نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کتنے بیلٹ پیپرز آئے، کتنے استعمال ہوئے، ریکارڈ نہیں دیا گیا، پہلے تھیلے پر سیل موجود نہیں تھی، آر او نے کہا فارم 46 نہیں دیا جائے گا، جو فارم 45 ملے ان پر دستخط نہیں تھے، غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپرز گننے کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ دوبارہ گنتی ہو رہی ہو تو فارم 46 کا تعلق نہیں بنتا، بلاول بھٹو کے حکم پر ری کاؤنٹنگ کا فیصلہ تسلیم کیا، الیکشن کمیشن جانبداری کا مظاہرہ کر رہا ہے، پیپلزپارٹی جیت چکی، ہار ان کا مقدر ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت