لاہور ہائی کورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی کی فروخت بند کردی

لاہور(سی این پی) ہائی کورٹ نے رمضان بازاروں میں چینی فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا چینی عام مارکیٹ میں85 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں رمضان بازاروں میں چینی کے حصول کیلئےقطاروں کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے رمضان بازاروں میں چینی فروخت کرنے سے روکنے کا حکم دیتے ہوئے کہا چینی عام مارکیٹ میں85 روپے فی کلو فروخت کی جائے گی۔عدالت نے تمام اضلاع میں عملدرآمد پرمشاورت کیلئے15منٹ کا وقت دیکرسماعت ملتوی کردی، جس کے بعد سماعت کے دوبارہ آغاز پر لاآفیسر نے بتایا کہ رمضان بازار میں چینی بیچنے سے عام مارکیٹ میں قلت ہوئی ، جس پر عدالت نے کہا کس قانون کے تحت ساری چینی رمضان بازار میں بیچی گئی، عدالت کا کہنا تھا کہ رمضان بازار اور جمعہ بازار لگا کر مذاق بنایا جارہا ہے، اس کا مطلب انتظامیہ عام مارکیٹ میں قیمتیں کنٹرول میں ناکام ہے ، تو لاآفیسر نے کہا رمضان بازاروں کا مقصد غریب لوگوں کو ریلیف کے لئے ہوتاہے۔عدالت نے استفسار کیا یہ کس قانون کے تحت ہے ؟ لا آفیسر نے بتایا یہ کابینہ کمیٹی کے انڈر ہوتا ہے، جس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے رمضان کا بجٹ کا غلط استعمال کیا ہے ،رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔کمشنر نے بتایا جو کوٹہ مختص کیاگیا وہ کم تھا،رمضان میں چینی کی کھپت 3گنا بڑھ جاتی ہے، جس پر عدالت کا کہنا تھا کہ اب تک سیکرٹری یہ بتانے سے قاصر ہیں مختص چینی کہاں استعمال ہوئی، مسئلہ صرف چینی کا نہیں بلکہ تمام اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کاہے، اشیائےخوردونوش کی قیمتوں کاتعین کرنےکاطریقہ کار نہ ہونامہنگائی کی وجہ ہے۔سیکرٹری خوراک کا کہنا تھا کہ ہم نے اس حوالے عدالتی حکم کے مطابق میٹنگز کی گئی ہیں، جس پر عدالت نے کہا میٹنگز کا مطلب چائے پینانہیں،رمضان بازاروں میں لائنیں ختم نہیں کی جاسکی۔
کمشنر لاہور نے کہا رمضان بازاروں سے غریب کو بہت فائدہ ہوا تو عدالت کا کہنا تھا کہ غریب کو بھکاری بنا دیا گیا،2روپے سستی چیز گھر کے دروازے پرکیوں نہیں ملتی ، چینی عام مارکیٹ میں 85 روپے فی کلو فروحت جائے گی، جس پر کمشنر لاہور نے کہا کل تک یہ لاہور ڈویژن میں عملدرآمد کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں