غزہ پر اسرائیلی بمباری، سلامتی کونسل اب تک بیان جاری نہ کرسکی

غزہ(سی این پی)غزہ پر اسرائیلی بمباری اور فلسطینیوں کی جانب سے جوابی راکٹ باری پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس نیویارک میں جاری ہے۔ میڈیا کے مطابق کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال بیان جاری نہیں کیا جاسکا ہے۔دوسری جانب امریکا کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ باری کی مذمت کی گئی ہے تاہم 20 فلسطینیوں کو موت کے گھاٹ اتارے جانے اور سیکڑوں کو زخمی کرنے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔امریکی ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کشیدگی ختم ہونی چاہیے اور نسلوں سے آباد فلسطینیوں کو شیخ جراح سے نہیں نکالاجانا چاہیے۔ادھر سعودی عرب نے غزہ پر اسرائیلی بمباری پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجدالاقصیٰ کی بےحرمتی، نمازیوں کےخلاف وحشیانہ کارروائی قابل مذمت ہے، عالمی برادری اسرائیلی قبضےکو روکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں