اسلام آباد(سی این پی) فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور بربریت کیخلاف قومی اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی گئی۔ مسلم لیگ ن نے اسرائیلی جارحیت کیخلاف قرارداد قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائی۔قرارداد میں کہا گیا کہ معصوم بچوں، خواتین سمیت فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، اسرائیلی بربریت میں سینکڑوں نہتے فلسطینی شہید، ہزاروں زخمی اور بے گھر ہوئے، اسرائیلی بربریت اور جارحیت سے پاکستان سمیت مسلم دنیا شدید دکھ میں ہے، اسرائیل کی جانب سے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔قرارداد کے متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کرتا ہے، اسلامی تعاون تنظیم، عالمی برادری فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کیخلاف موثر اقدامات کرے، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں غزہ میں انسانی حقوق کی کی پامالیوں کا نوٹس لیں۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات