اسلام آباد(سی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس آڈٹ اور تخمینے کی آن لائن الیکٹرانک سماعت متعارف کروادی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آئرس پورٹل پر الیکٹرانک سماعت کے ماڈیول فعال کردیا گیا ہے، آن لائن سماعت کو ایف بی آر دفاتر اور ٹیکس گزاروں کے جائے وقوع سے ممکن ہوسکے گی۔ایف بی آر کے مطابق سماعت کو ناصرف ریکارڈ بلکہ دیگر قانونی اور انتظامی استعمال میں بھی لایا جاسکے گا۔اعلامیے کے مطابق الیکٹرانک سماعت کا ایل ٹی پی اسلام آباد، آر ٹی او راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں آغاز کردیا گیا ہے۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ الیکٹرانک سماعت کا ماڈیول ایف بی آر کے تمام ذیلی دفاتر میں بھی متعارف کروایا جائے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ماڈیول کی وجہ سے ٹیکس گزاروں کو ایف بی آر کے ذیلی دفاتر نہیں جانا پڑے گا، یکم جولائی 2021 سے بالمشافہ سماعتیں ختم کردی جائیں گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈآف ریونیو نے رواں سال کے پہلے9 ماہ میں ریکارڈ ٹیکس وصولیاں کی تھیں اور اس کامیابی پر وزیراعظم نے ایف بی آر کی کارکردگی کو سراہا تھا۔ایف بی آر نے سال کے پہلے 9ماہ میں جولائی تا مارچ 3380 ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا تھا جو گزشتہ سال کی نسبت ٹیکس وصولیوں میں10فی صداضافہ تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف