اسلام آباد(سی این پی) ملک بھر میں ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کی ویکسینیشن میں تیزی کے لیے اہم فیصلہ ہوا ہے جس کے تحت ان کے لیے الگ ویکسینیشن سینٹرز بنائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی)نے اساتذہ کی ویکسینیشن سے متعلق فیصلے کی منظوری دے دی۔ ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے ویکسینیشن سینٹر ہر تحصیل میں قائم ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحصیل ویکسینیشن سینٹر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کیلئے مخصوص ہوگا، ملک بھر کے ویکسینیشن سینٹرز میں اساتذہ کے لیے کائونٹر مختص کرنے کا بھی فیصلہ ہوا۔ الگ کائونٹر کا مقصد ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو سہولت فراہم کرنا ہے، الگ کائونٹر سے کم وقت میں زیادہ ٹیچرز کی ویکسی نیشن یقینی بنانا ہے۔اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ 18سال سے زائد عمر ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان سہولت دی گئی ہے، ٹیچرز کو واک ان کی سہولت ملنے پر ویکسینیشن سینٹرز پر رش بڑھ گیا۔ٹیچرز اور ایجوکیشن اسٹاف کو واک ان ویکسی نیشن کی سہولت29مئی سے ملی۔ این سی او سی نے5جون تک ٹیچرز کی ویکسی نیشن مکمل کرنیکی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری