اسلام آباد(سی این پی )وزیراعظم عمران خان کے چین کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہو گا جبکہ دنیا کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبے سی پیک پر کام کی رفتار بڑھ جائے گا۔یہ بات اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے سرپرست شاہد رشید بٹ نے اپنے ایک بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے چین کے دورے کا مرکزی نقطہ سی پیک پر کام کی رفتار بڑھانا ہے جو حکومت کی مالی مشکلات اور بیوروکریسی کی سستی کی وجہ سے متاثر ہوا ہے۔شاہد رشید بٹ کا مزید کہنا تھا کہ بیوروکریسی نیب سے خوفزدہ ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کی معیشت کی طرح سی پیک پر بھی کام کی رفتار متاثر ہوئی۔انھوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کے سربراہ مرزا محمد آفریدی کی جانب سے کاروباری برادری کی حوصلہ افزائی او ران کے اعتماد کی بحالی کی کوششیں قابل قدر ہیں،ان کی بے اطمینانی کی وجہ سے معیشت کی افزائش بری طرح متاثر ہوئی ہے جس سے لاکھوں افراد بے روزگار اور بہت سے فیکٹریاں بند ہو گئی ہیں۔اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ دورہ چین میں ایم ایل ون کا بھی فیصلہ ہوگا، معیشت اور اقتصادیات کے ساتھ مسئلہ کشمیر بھی زیربحث آئے گا، اس دوران معیشت سے متعلق اہم فیصلے ممکن ہیں۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف