سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ، حکام سی پیک اتھارٹی

اسلام آباد (سی این پی)چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک)منصوبہ سے پاکستان میں معاشی استحکام آئے گا، سی پیک سے متعلقہ منصوبوں میں اب تک 70 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملا ہے جبکہ چینی باشندوں کی تعداد 10 ہزار ہے ، چین خطے میں معاشی خوشحالی اور روابط چاہتا ہے اس مقصد کے لئے چھ اقتصادی راہداریاں شروع کی ہیں جن میں سے ایک سی پیک ہے جو پاکستان اور چین کے درمیان ایک اہم قدم ہے۔ سی پیک اتھارٹی حکام کے مطابق منصوبہ کے تحت 15 سال کے دوران 2.3 ملین نئی ملازمتیں پید اکرنے میں مدد ملے گی۔ افرادی قوت کی تربیت، فنی و پیشہ وارانہ تعلیم کے لئے پاکستان کو چین سے مدد حاصل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ نوجوان طبقہ کو ہنرمند بنا کر سی پیک کے تحت پیداہونے والی افرادی قوت کی طلب کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ بے روزگاری کی شرح کو بھی کم کیا جا سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں