اسلام آباد(سی این پی) وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ کیلئے بڑی خبر سامنے آ گئی، پہلی سے چوتھی، چھٹی، ساتویں کلاس کے بچوں کو بغیر امتحان پروموٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طلبا کو بورڈ پرچے دینا ہوں گے۔اسکول کھلنے سے پہلے ننھے طلبا کے لیے خوشی کی خبر، پہلی سے چوتھی کلاس کے بچے بنا امتحان پاس، چھٹی اور ساتویں کلاس کے بھی مزے ہو گئے۔ ذرائع وفاقی نظامت تعلیمات کا کہنا ہے کہ بورڈ امتحان دینے والی کلاسوں کے علاوہ باقی تمام کلاسوں کے طلبا کو گزشتہ سال کے نتیجہ کی بنیاد پر نئی کلاسوں میں پروموٹ کر دیا جائے گا۔ ان میں کچی سے چوتھی، چھٹی اور ساتویں جماعت کے طلبا شامل ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں کلاس کے امتحانات لازمی لینے کی سمری بھجوا دی ہے۔ پانچویں اور آٹھویں کے سنڑلائزڈ امتحانات کا شیڈول وفاقی نظامت تعلیمات جاری کرے گا۔دوسری جانب کورونا کیسز کی کم شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کل سے کھولے جا رہے ہیں۔ این سی او سی نے ایس او پیز پر عملدرآمد لازمی قرار دیا ہے جبکہ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وبا سے نمٹنے کیلئے شہری جلد از جلد ویکسی نیشن کرائیں۔
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق