اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ لوگ اب رجسٹر بھی ہو رہے ہیں اور ویکسین بھی لگائی جا رہی ہے، ملک میں آج کورونا ویکسی نیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی، اگر آپ نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی تو جلد لگوائیں۔دوسری جانب ملک بھر میں کورونا کے پھیلائو میں مسلسل کمی آنے لگی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 118 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ کورونا وائرس سے 77 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوگئی۔پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 31، سندھ میں 3 لاکھ 25 ہزار 110، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 34 ہزار 928، بلوچستان میں 25 ہزار 961، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 664، اسلام آباد میں 81 ہزار 871 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 566 کیسز رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 36 لاکھ 63 ہزار 666 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 43 ہزار 900 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 69 ہزار 691 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 24 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 77 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہزار 453 ہوگئی۔ پنجاب میں 10 ہزار 397، سندھ میں 5 ہزار 164، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 170، اسلام آباد میں 766، بلوچستان میں 291، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 558 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری