ریاض(سی این پی)سعودی مجلس شوریٰ کے ممبران نے کہا ہے کہ غیر مقیم غیرملکیوں کو سعودی عرب میں غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے کی اجازت دینے کی تجویز پر غور کیا جائے۔مجلس شوریٰ کے ممبران نے غیرمنقولہ جائیدادوں کی اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ غیر مقیم غیرملکیوں کو غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے اور اس شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے لیے واضح ضابطے تیار کیے جائیں۔ متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون سے اس تجویز پر کام کیا جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مجلس شوریٰ کے ارکان نے یہ مطالبہ بدھ کے اجلاس میں کیا۔ انہوں نے غیر منقولہ جائیدادوں کی پبلک اتھارٹی کو ہدایت کی کہ وہ مملکت میں مقررہ ضوابط کے مطابق غیرمقیم غیرملکیوں کو جائیدادوں کا مالک بننے کی اجازت دینے کےلیے تجویز پر کام کریں۔شوریٰ نے غیر منقولہ جائیدادوں کے ادارے سے کہا کہ وہ اپنی تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کا نظام بھی بنائے تاکہ غیرمنقولہ جائیدادوں کے قواعد و ضوابط کی پابندی احسن طریقے سے کی جا سکے۔یہ بھی کہا گیا ہے ہک اس حوالے سے دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون بھی ضروری ہے تاکہ غیر منقولہ جائیدادوں کی مارکیٹ کو پیش آنے والے ممکنہ خطرات کا سدباب ہو سکے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف