آکسفورڈ(سی این پی)آکسفورڈیونیورسٹی کے طلبہ کے مطالبے پر ادارے سے ملکہ الزبتھ کی تصویرہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔میگڈیلن کالج کے کامن روم میں نصب پورٹریٹ ہٹانے کی قرارداد امریکی طالب علم میتھیو نے پیش کی تھی جس کے حق میں 10 طلبہ نے ووٹ دیے جب کہ 2 طلبہ نے قرارداد کی مخالفت کی اور 5 غیر حاضر رہے۔دوسری جانب ملکہ الزبتھ کی تصویرہٹانے کے فیصلے پر برطانیہ کے وزیرتعلیم نے شدیدردعمل کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ملکہ نہ صرف ریاست کی سربراہ ہیں بلکہ برطانیہ میں جوسب سے بہترین ہے اس کی علامت بھی ہیں، ملکہ نے برداشت،جامعیت اوراحترام سے متعلق برطانوی اقداردنیا بھر میں عام کی ہیں۔ادھر کالج کی صدربیرسٹرروزکی جانب سے طالبعلموں کا دفاع کرتے ہوئے کہا گیاہےکہ طلبہ نے ہی ملکہ کو نوآبادیاتی تاریخ کی علامت ٹھہراتے ہوئے 2013 میں پورٹریٹ نصب کی تھی، اب طلبہ ہی نے اسے ہٹانےکافیصلہ کیاہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر