بیجنگ(سی این پی) چینی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی سینیٹ سے بل کی منظوری پر چین نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ امریکا کے لیے سب سے بڑٖا خطرہ دوسرےممالک نہیں، وہ خود ہے۔چینی ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکا کس طرح ٹیکنالوجی میں ترقی کرتا ہے، یہ اس کا اپنا معاملہ ہے تاہم امریکا کی جانب سے چین کو دشمن تصور کرنا قابل مذمت ہے۔ ترجمان ژاو لیجیان نے مزید کہا کہ چین نے ہمیشہ پرامن ترقی کا راستہ اختیار کیا اور اسی راستے پر گامزن رہیں گے۔واضح رہے کہ امریکی سینیٹ نے گزشتہ روز چینی ٹیکنالوجی اورصنعتی ترقی کا مقابلہ کرنے کے لیے 50 ارب ڈالر کا اضافی بل منظور کیا تھا۔ بل کے حق میں 68 اور مخالفت میں 32 ووٹ آئے۔ ایوان نمائندگان میں منظوری کے بعد بل صدر کی منظوری کے لئے بھیجا جائے گا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات