اونٹاریو(سی این پی) کینیڈا میں دہشت گرد کے ٹرک حملے میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی نژاد مسلمان خاندان کے 4 افراد کی تدفین کردی گئی جس میں اعلیٰ سرکاری حکام سمیت مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا میں 20 سالہ دہشت گرد نے گاڑی کے انتظار میں کھڑے مسلمان خاندان کو ٹرک تلے کچل دیا تھا۔ واقعے میں شہید ہونے والے میاں بیوی، بیٹی، اور والدہ کی تدفین کردی گئی۔میتوں کو کینیڈا کے پرچم میں لپٹے تابوتوں میں اسلامک سینٹر لایا گیا اور قریبی فٹ بال گراؤنڈ میں نماز جنازہ ادا کی گئی جب کہ کینیڈا کے اعلیٰ حکام سمیت مختلف رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے آخری رسومات میں شرکت کی اور سوگواروں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔تدفن کے موقع پر موجود کینیڈا میں پاکستان کے سفیر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ شہید ہونے والوں کی کینیڈا کے پرچم میں تدفین سے ثابت ہوتا ہے کہ کینیڈا کی پوری قوم دہشت گردی کے شکار خاندان کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ اونٹاریو میں 8 جون کو 20 سالہ نوجوان نے فٹ پاتھ پر کھڑے مسلم خاندان کو جان بوجھ کر کچل دیا تھا جس کے نتیجے میں 74 اور 44 سال خواتین، 46 سالہ مرد اور 15 سالہ لڑکی شہید ہوگئے تھے جب کہ واحد زندہ بچ جانے والا شدید زخمی 9 سالہ لڑکا اسپتال میں زیر علاج ہے۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر