کراچی(سی این پی) سندھ حکومت نے ہفتے میں دو روز کاروبار کی بندش کے خاتمے کا اعلان کردیا۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کورونا پر صوبائی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ہفتے میں 2 دن بندش کے بجائے این سی او سی کے مطابق کاروبار بند کیا جائے گا اور اب اتوار کو کاروبار بند ہوگا جب کہ باقی دن کاروباری سرگرمیاں جاری رہیں گی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو سخت کارروائی کی ہدایت کی۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف جاری کسی کام میں کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کریں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے لیے کورونا ویکسین لازمی قرار دی جائے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری سے کھولی جائیں گی اور کورونا کی صورتحال میں بہتری پر پرائمری کلاسز 21 جون سے کھولی جائیں گی۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت