اسلام آباد(سی این پی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) میں ایک اور بڑے اسکینڈل پر کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو گرفتار کرلیا۔حکام کےمطابق کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نےگرفتارکیا۔حکام کےمطابق سابقہ سی ای او این آئی سی ایل کی نشاندہی پر دیگر تین ملزمان بھی گرفتار کرلیے گئے ہیں۔حکام نے بتایا کہ کیپٹن ریٹائرڈ جمیل اختر 2015 سے 2016 کے دوران سی ای او تعینات تھے، اس دوران انھوں نے این آئی سی ایل میں غیر قانونی طور پر 9 افرادکو بھرتی کیا تھا۔حکام کے مطابق یہ 9افراد این آئی سی سے قبل بھی ایک نجی انشورنس کمپنی میں ان کے ساتھ کام کرتے رہے تھے، ان افرادکی بھرتیاں خلاف ضابطہ اور اقرباء پروری کی بنیاد پر کی گئی تھیں جس سے قومی خزانے کر بھاری نقصان پہنچا جس کا تخمینہ ابھی لگایا جارہا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے دیگر مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ تحقیقات کو آگے بڑھایا جارہا ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت