گلگت (سی این پی)تیزی سے گلیشیئرزپگھلنے کےعمل نے سیلاب کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی جس کے بعد ممکنہ تباہ کاری سے بچنے کی پیشگی تیاریاں شروع کردی ہیں۔گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور اپر ہنزہ کے کئی علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب اور طغیانی کا خدشہ ہے۔وزیراعظم کی ہدایت پر معاون خصوصی ملک امین اسلم ہنگامی دورے پر ہنزہ پہنچ گئے اور انہوں نے گلیشیئرز کا جائزہ لیا۔ملک امین اسلم نے ہوپر اور نگرمیں بھی ماہرین کی ٹیموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ گلیشیئرز پگھلنے سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھنے یا سیلاب کا خطرہ ہے جبکہ ملک امین اسلم کی ہدایت پر موسم کی پیشگی اطلاع کا نظام بھی متحرک کر دیا گیا۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے گلیشیئرز سے بچاؤ کیلئے فنڈز مختص کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ معاون خصوصی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ اپرہنزہ کے علاقے “ہوپر” اور “نگر” میں زیادہ نقصان کا خدشہ ہے، آبادیوں کو محفوظ بنانے اور صورتحال سے نمٹنے کی تیاریاں کررہے ہیں۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت