سابق وزیراعظم نوازشریف کی جائیداد نیلامی کا احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیااحتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری ملزم نواز شریف کی جائیداد ضبطگی اور نیلامی کے احکامات جاری کیے تھے جس پر نواز شریف کی جائیدادوں کے تین دعویدار سامنے آئے اور انہوں نے احتساب عدالت سے رجوع کیا تاہم ٹرائل کورٹ نے ان کی درخواستیں مسترد کر یں۔درخواست گزاروں میاں اقبال برکت، اسلم عزیز اور اشرف ملک نے احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ اپر مال لاہور کا گھر، رائیونڈ کی ایک سو پانچ ایکڑ اراضی کی ضبطگی سے روکا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ شیخوپورہ کی 88 کنال ارضی کی ضبطگی کا احتساب عدالت کا حکم بھی کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ احتساب عدالت نے فیصلہ دیتے وقت حقائق کو نظر انداز کیا، یکم اکتوبر 2020، اپریل اور جون 2021 کا احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار نہ دیا گیا تو درخواست گزار متاثر ہوں گے اور انہیں ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خاندانوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
آسٹریلیا کی پاکستان کی سماجی اقتصادی ترقی کیلئے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی
چین کاتعاون کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ
شہیدمیجر بابر نیازی کی نماز جنازہ بلوچستان کے علاقے ژوب میں ادا
صدر اور وزیراعظم کا شہید میجر بابرخان کو خراج عقیدت