جینیوا(سی این پی)عالمی ادارہ صحت نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا ویکسین کے مقابلے میں زیادہ تیز رفتاری سے پھیل رہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادھانوم نے صحافیوں سے گفتگو میں جی سیون ممالک کی جانب سے غریب اقوام کے لیے اعلان کردہ ویکسین کی ایک ارب خوراکوں کو ناکافی قرار دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جی سیون کی جانب سے اعلان کردہ ویکسین کی خوراکیں نہ صرف بہت ہی کم ہیں بلکہ ان کا اعلان بھی بہت زیادہ تاخیر سے کیا گیا۔ ان کے مطابق اس وقت ویکسین کی 11 ارب خوراکوں کی ضرورت ہے۔خیال رہے سات امیر ممالک پر مشتمل جی سیون گروپ نے اپنے حالیہ سربراہی اجلاس میں غریب اقوام کے لیے کورونا ویکسین کی ایک ارب خوراکیں مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔یہ اعلان ویکسین کی تقسیم اور ویکسین تک رسائی میں بہت زیادہ تفاوت پر امیر ممالک پر شدید تنقید کے بعد سامنے آیا تھا۔ فروری میں ان ممالک نے13 کروڑ خوراکیں مہیا کرنے کا اعلان کیا تھا۔ٹیڈروس ادھانوم کا کہنا تھا کہ میں جی سیون کی جانب سے ویکسین کی مزید 870 ملین خوراکیں فراہم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتا ہوں جس کی تقسیم کویکس کے ذریعے ہوگی۔یہ بہت بڑی مدد ہے تاہم ہمیں مزید کی ضرورت ہے اور وہ بھی فوری طور پر۔ اس وقت وبا عالمی طور پر ویکسین کی تقسیم کی رفتار سے تیز پھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ 10 ہزار افراد مر رہے ہیں۔ ان کمیونٹیز کو ویکیسن کی ضرورت ہے اور انہیں ابھی چاہیے نہ کہ اگلے سال۔خیال رہے امیر ممالک میں ویکسینیشن ریٹ میں بہتری کی وجہ سے زندگی معمول کی طرف آرہی ہے لیکن غریب ممالک میں ویکسین کی فراہمی بہت ہی کم ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری