حب (سی این پی)حب کی گڈانی جیل میں خاتون جیل وارڈن کے پراسراز قتل کا وزیرِداخلہ بلوچستان نے نوٹس لے لیا ہے۔سینٹرل جیل گڈانی میں لیڈی جیل وارڈن زویا کو پراسرار طورپرقتل کردیا گیا،پولیس حکام کے مطابق جیل میں 3 غیرملکی روسی خواتین قیدیوں نے مبینہ طور پر وارڈن زویا کو تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں رسی ڈال کر قتل کردیا۔جیل انتظامیہ نے گڈانی پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد لاش رورل ہیلتھ سینٹرشیخ آباد منتقل کردی گئی، گڈانی پولیس نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ جیل میں فارنرایکٹ کے تحت گرفتار روسی خواتین قیدیوں نے جیل وارڈن کوتلخ کلامی اور تکرار کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور پھرگلیمیں رسی ڈال کرمبینہ طور پر قتل کردیا۔جیل وارڈن زویا گڈانی کی رہائشی تھی اور اس کی عمر 23 سال تھی، پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے۔ صوبائی وزیرداخلہ میرضیا لانگو نے سینٹرل جیل گڈانی میں لیڈی کانسٹیبل کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔وزیر داخلہ نے واقعہ کوافسوس ناک قراردیتے ہوئیکہا کہ واقعہ اہلکاروں کی نا اہلی کا ثبوت ہے، صوبائی وزیر داخلہ نے متاثرہ خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہارکیا۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات