تہران(سی این پی) ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز ہو گیا ہے، رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 5 کروڑ 90 لاکھ ہے، ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کر دیا، ایرانی میڈیا کے مطابق اصل معرکہ قدامت پسند ابراہیم رئیسی اور اصلاح پسند عبدالناصر ہمتی کے درمیان ہے۔ایران کا نیا صدرکون ہوگا، صدارتی انتخابات کے لئے ملک بھر میں پولنگ جاری ہے، سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے ووٹ کاسٹ کر دیا۔ صدارتی انتخاب میں چار اُمیدواروں میں مقابلہ ہے تاہم ابراہیم ریئسی اور عبدالناصر ہمتی کے درمیان کانٹے کے مقابلے کا امکان ہے۔5 کروڑ نوے لاکھ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ملک بھر میں 72 ہزار پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئے ہیں، تہران سمیت چوبیس صوبائی دارالحکومتوں میں الیکٹرانک ووٹنگ کی سہولت میسر ہے۔ایران کی پارلیمنٹ اور مجلس خبرگان کے وسط مدتی انتخابات کے لیے بھی ووٹنگ ہو رہی ہے، ووٹرز دو لاکھ لوکل کونسلز کے ناظمین کا بھی انتخاب کریں گے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات