واشنگٹن(سی این پی) امریکا نے روس پرنئی پابندیوں کی تیاری کر لی، روسی سفیر انتونوف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پابندیاں باہمی تعلقات میں مزید بگاڑ کا باعث بنیں گی۔صدر جو بائیڈن کے سکیورٹی ایڈوائزر جیک سالیوِن نے میڈیا سےبات کر تے ہوئے کہا کہ امریکا روسی اپوزیشن لیڈر ناولنی کو زہر دینے کے معاملے پر روس پر نئی پابندیاں لگانے جارہا ہے ، ادھر امریکا میں تعینات روسی سفیر انتونوف نے کہا ہے کہ امریکا نے ایسا راستہ منتخب کیا جس کے اچھے نتائج برآمد نہیں ہوں گے اور جنیوا ملاقات کی مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے میں مدد نہیں ملے گی۔یاد رہے کہ گذشتہ ہفتے امریکی صدر جو بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوٹن سے جنیوا میں ملاقات کی تھی جس کے بعد دونوں صدور نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تنازعات کو باہمی تعاون سے حل کرنے پر اتفاق کیا تھا جبکہ ملاقات کو جوہری جنگ کے خطرے کی کمی کیلئے معاون قرار دیا گیا تھا۔ امریکہ کی جانب سے روس کے خلاف اب نئی پابندیوں کی دھمکیوں کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔
وزیراعظم محمد شہبازشریف کی ملائیشیا کے تجارتی وفد کو دورہ پاکستان کی دعوت
پاکستان بار کونسل کے 6 ممبران کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج صاحبان کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان
قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا، وزیراعظم
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز (ملٹری) کا اعزاز عطا
اگر پی ٹی آئی اکثریتی جماعت ہے تو اسے حکومت دے دو‘ مولانا فضل الرحمٰن
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال