برازیل نے بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کا معاہدہ منسوخ کر دیا

برازیلیا(سی این پی) صدر بولسونارو پر ویکسین ڈیل میں بدعنوانی کو نظر انداز کرنے کے الزام کے بعد برازیل نے بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔ میڈیا کے مطابق برازیل نے بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کی 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ڈیل منسوخ کر دی ہے، معاہدے کے مطابق بھارت نے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوارکیں برازیل کو فراہم کرنی تھیں۔وفاقی اداروں نے معاہدے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برزایل میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں