کراچی(سی این پی)قیام پاکستان کی جدوجہد میں بانی پاکستان قائداعظم محمدعلی جناح کے شانہ بشانہ کام کرنے والی ان کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح کی 54 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ آج منائی جا رہی ہے۔بہن اور بھائی کے درمیان مثالی ایثار و محبت کا جب بھی ذکر ہوتا ہے، لوگ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور محترمہ فاطمہ جناح کو یاد کئے بغیر نہیں رہتے۔قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان اور ملک کے لیے بے مثال کردار ادا کیا۔1929 میں قائد اعظم کی اہلیہ کے انتقال کے بعد ان کی زندگی یکسر بدل گئی، فاطمہ جناح نے قائداعظم کے شانہ بشانہ چلتے ہوئے برصغیر کی مسلم خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے حصول پاکستان کی منزل کو آسان تر کر دیا، ان کی گراں قدر خدمات پر قوم نے انہیں مادر ملت کا خطاب دیا۔سال 1964 قوم اور جمہوریت کی خاطر جنرل ایوب خان کا مقابلہ کیا اور شمع جمہوریت کہلائیں، انتخابات میں حصہ لے کر انہوں نے معاشرے میں پسے ہوئے طبقات اور بالخصوص خواتین کو مشکلات کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق بھی دیا۔محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو 73 برس کی عمر میں اس دار فانی سے رخصت ہو گئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری