عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس کا الرٹ جاری

لاہور(سی این پی)محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے راولپنڈی میں عید الاضحیٰ پر کانگو وائرس کا الرٹ جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق کانگو وائرس کا الرٹ محکمہ پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر نے جاری کیا جس میں تمام ضلعی افسران کو کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے منڈیوں میں خصوی اقدامات کی ہدایت بھی کردی گئی۔منڈیوں میں تمام جانوروں کو لائیو اسٹاک جانوروں کی مانیٹرنگ کرے گا۔ ڈاکٹر خالد ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا کہنا ہے کہ قربانی کا جانور خریدنے سے پہلے تسلی کریں اس پر چیچڑ نہ ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ لائیو اسٹاک کے مشوے سے کرم کش ادویات ادویات کا استعمال کریں۔دوسری جانب لاہور کی 12 مویشی منڈیوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کردیا گیا۔ 4 ڈی ایس پیز، 12انسپکٹرز اور 400سے زائد وارڈنز تعینات ہوں گے۔سی ڈی او لاہور منتظر مہدی نے بتایا کہ مین شاہراہ پر کوئی جانور یا گاڑی کھڑی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، منڈیوں میں رش بڑھنے سے ٹریفک کی نفری میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں