اسلام آباد میں کورونا کی خطرناک بھارتی قسم ڈیلٹا کے درجنوں کیسز رپورٹ

اسلام آباد(سی این پی)اسلام آباد میں کورونا کی تیزی سے پھیلنے والی بھارتی قسم ڈیلٹا کے 25 سے زائد کیس سامنے آ گئے۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ شہر میں کورونا کیسز کی شرح ایک سے بڑھ کر5 فیصد ہو گئی ہے۔اسلام آباد کے متعدد علاقوں میں آج صبح 9 بجے سے اسمارٹ لاک ڈاون کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے باعث جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈائون ہو گا ان میں قرطبہ ٹائون کھنہ، سیکٹر جی الیون، ایف 6 تھری، جی سیون ٹو اور سواں گارڈن ایچ بلاک کے علاقے شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں