اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لینے کا اعلان کردیا۔لاہور چیمبر کے دورے کے موقع پر رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مینوفیکچرنگ حب بنانے پر توجہ مرکوز ہے، وسط ایشیائی ریاستوں سے تجارت بہت کم ہے، ازبکستان سے ٹرانزٹ ٹریڈ ایگریمنٹ کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بھی تجارت اور امن پر بات چیت جاری ہے جب کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے جلد باہر نکل آئیں گے۔مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایف بی آر سے تاجروں کی گرفتاری کا اختیار واپس لے رہے ہیں، تاجروں کے دیگر تحفظات پر وزیر خزانہ سے بات کریں گے۔دوسری جانب صدر لاہور چیمبر طارق مصباح نے مطالبہ کیا کہ امپورٹ پر ایف بی آر کی مداخلت مکمل طورپر بند کی جائے اورکمرشل امپورٹرز کو ایڈوانس ادائیگی پر سامان منگوانے کی اجازت دی جائے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات