مظفرآباد(سی این پی)آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات کے سیاسی جماعت کے کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ایل اے 32 ڈل چٹیاں آزاد کشمیر میں پولنگ اسٹیشن نمبر 54 میں سیاسی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پارٹی پر حملہ کیا گیا۔ایس پی ریاض مغل کا کہنا ہے کہ پولیس پارٹی پر حملے کا واقعہ خواتین پولنگ اسٹیشن پر پیش آیا، سیاسی جماعت کے کارکنوں کو خواتین پولنگ اسٹیشن جانے سے روکا تھا۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعت کے کارکنوں کے حملے میں 5 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، کارکنوں نے ڈنڈوں سے پولیس پر حملہ کیا۔خیال رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے، 33 نشستوں پر آزاد کشمیر جبکہ 12 نشستوں پر پاکستان کے مختلف شہروں میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔
دہشتگردوں کے ٹھکانے تباہ، 6 شدت پسند ہلاک
فیصل کریم کنڈی نے بطورگورنرخیبرپختونخوا حلف اٹھالیا
پنجاب بیورو کریسی میں اکھاڑ پچھاڑ
پی آئی اے کے حج آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
ٹیکس ریٹرن فائنل نہ کرنے والوں کی سم بلاک کرنے کی تجویز مسترد
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صوبے میں مفت ادویات کی فراہمی کا اعلان
احتجاجی تریک میں شرکت کا فیصلہ مجلس شوریٰ کریگی، امیر جماعت اسلامی کا اپوزیشن کو جواب
پوری قوم کو ایف بی آر کے محنتی اور قابل افسران پر فخر ہے، وزیراعظم
سردار سلیم پنجاب، فیضل کریم کنڈی خیبرپختونخوا اور خان مندوخیل گورنر بلوچستان تعینات
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات