پوری قوم کا کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کو بھرپور خراجِ عقیدت

راولپنڈی(سی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پوری قوم کی جانب سے کیپٹن محمدسرورشہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کیپٹن سرورکی جرات وبہادری، حب الوطنی ہمیشہ یادرکھی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوری قوم کی جانب سے کیپٹن محمدسرورشہید کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ کیپٹن سرورشہیدنے1948کشمیرکی جنگ میں جرات وبہادری کی داستانیں رقم کیں ، ان کی جرات وبہادری،حب الوطنی ہمیشہ یادرکھی جائےگی، کیپٹن سرورشہیدنےجان کانذرانہ دیکروطن کادفاع یقینی بنایا۔خیال رہے قیام پاکستان کےبعدبھارت کےساتھ کشمیرکی جنگ میں فرض کی انجام دہی کیلئےجرات اوربہادری کےساتھ لڑتےہوئےجان کا نذرانہ پیش کرنےوالےکیپٹن محمدسرورشہیدنشان حیدرکاآج چوہترواں یوم شہادت منایا جارہا ہے۔کیپٹن محمدسرور راولپنڈی کےگاؤں سنگھوڑی میں10نومبر1910 میں پیدا ہوئے، انیس سوانتیس میں فوج میں بطورسپاہی شمولیت اختیارکی اورانیس سو چوالیس میں پنجاب رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔قیام پاکستان کےبعدسرورشہیدنےپاک فوج میں شمولیت اختیار کرلی، ان کی قیادت میں فوجی دستےنےبھارتی زیرقبضہ کشمیر کےاوڑی ریجن کی طرف پیش قدمی کی، اس دوران کیپٹن سرور نے بھارتی فورسز کو گلگت بلتستان میں لداخ کی طرف پسپاکردیا۔جس کے بعد دشمن نےکیپٹن سرورکاراستہ خاردارتاروں سےبندکردیا،توانہوں نےاپنے چھ ساتھیوں کےہمراہ خاردارتاریں کاٹ ڈالیں،اس دوران شدیدگولہ باری میں انہوں نے سینے پر زخم کھائے۔کیپٹن سرور ستائیس جولائی 1948 کو مشین گن کی گولیوں کی بوچھاڑ کا مردانہ وار سامنا کرتے ہوئےجام شہادت نوش کرگئے، کیپٹن سرور کوپاکستان کے اعلی ترین فوجی اعزاز نشان حیدر سے نوازا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں