اسلام آباد(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے لیے قریبی رفقاء سے مشاورت شروع کردی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گزشتہ روز ایک اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور علی امین گنڈاپور شریک ہوئے جب کہ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کیلئے ناموں پر مشاورت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم آزاد کشمیر کے لیے سردار تنویر الیاس، بیرسٹر سلطان محمود اور چوہدری انوارالحق کو ہاٹ فیورٹ قرار دیا جارہا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے اس معاملے پر مزید مشاورت کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے بعد آزادکشمیر کے وزیراعظم کا حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کریں گے۔واضح رہےکہ تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں 25 نشستیں جیت کر سادہ اکثریت حاصل کی ہے جب کہ پیپلزپارٹی 11 نشستیں لے کر دوسرے اور (ن) لیگ 6 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ