اسلام آباد(سی این پی)ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا، مہم کا ہدف 23 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانا ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانے کے ہدف کے تحت صوبہ پنجاب، سندھ، بلوچستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔صوبہ خیبر پختونخواہ کے 18 اضلاع میں 30 جولائی سے انسداد پولیو مہم جاری ہے۔نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا ہے کہ مہم میں 1 لاکھ 79 ہزار پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں، کرونا وبا سے بچاؤ کے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر مہم میں پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوانا لازمی ہیں، والدین فرنٹ لائن ورکرز کو خوش آمدید کہیں، پیدائش سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوائیں۔ڈاکٹرشہزاد بیگ کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال اب تک صرف ایک کیس رپورٹ ہوا ہے جو صوبہ بلوچستان میں سامنے آیا تھا۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف