کراچی(سی این پی)شہرقائد کے اسپتالوں میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی، محکمہ صحت سندھ نے اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے اعداد وشمار جاری کردیے۔محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق کراچی کے اسپتالوں میں آئی سی یو بیڈز کے ساتھ وینٹی لیٹر کی تعداد550 ہے، مختلف اسپتالوں میں 93 مریض وینٹ پر ہیں، آف وینٹ مریضوں کی تعداد248 ہے، آئی سی یو میں خالی وینٹ کی تعداد 209ہے، مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو بیڈز کی تعداد1344 ہے۔صوبائی محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مختلف اسپتالوں میں ایچ ڈی یو میں زیرعلاج مریضوں کی تعداد809 ہے، مختلف سرکاری ونجی اسپتالوں میں535 ایچ ڈی یو بیڈز خالی ہیں۔اعدادوشمار میں یہ بھی بتایا گیا کہ کم آکسیجن والےا یچ ڈی یومیں زیرعلاج مریضوں کی تعداد 413ہے، کم آکسیجن کی ضرورت کے حامل مریضوں 236بیڈز خالی ہیں۔قبل ازیں محکمہ صحت سندھ نے کہا تھا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے روز کراچی میں مثبت کیسز کی شرح 24.9فیصدریکارڈ کی گئی جبکہ آج کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 20.1 دیکھی گئی ہے۔خیال رہے کہ ان دنوں پاکستان کورونا کی چوتھی لہر کا سامنا کررہا ہے، تمام صوبوں کی نسبت سندھ میں زیادہ کیسز رپورٹ ہورہے ہیں لیکن نافذ العمل لاک ڈاؤن کے تناظر میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی میں کورونا کیسز کی شرح میں 4 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف