بھارتی کورونا قسم ڈیلٹا ویرینٹ نے پنجے گاڑنا شروع کردیے

لاہور(سی این پی)پنجاب میں کورونا کے بھارتی ڈیلٹا ویرینٹ کی تعداد میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیکریٹر صحت پنجاب عامر خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں کورونا کیسز کا 70فیصد ڈیلٹا ویرینٹ ہے، ڈیلٹاویرینٹ سے بچنے کے لیے کورونا ویکسین لگوائیں۔عامر خان نے بتایا کہ روزانہ 5لاکھ افراد کو ویکسین لگارہے ہیں، 10اگست تک 40فیصد آبادی کو ویکسین لگانے کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے، شہری ایس او پیز کا خیال رکھیں۔خیال رہے کہ پنجاب میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.8 تک پہنچ گئی۔ لاہور میں 7.5 ریکارڑ کی گئی، ایک دن میں صوبہ بھر سے 1,173 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں کرونا کی مجموعی مثبت شرح 4.8 سے 5.8 تک ہوگئی۔ سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں مثبت شرح 7.5 ریکارڑ کی گئی۔ اسی طرح راولپنڈی میں 23.9، فیصل آباد میں 4.3 اور سیالکوٹ میں 5.5 مثبت شرح رہی۔ادھر ملک بھر میں کرونا وائرس کے نئے یومیہ کیسز کی تعداد 5 ہزار سے تجاوز کرگئی، مثبت کیسز کی شرح بھی 9 فیصد ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں